چلغوزے کو کب اور کیسے اتارا جائے؟

 

گل حماد فاروقی

چترال میں چلغوزے کے درخت اور پھل کی حفاظت اور اسے مناسب وقت میں اتارنے کے حوالے سے چلغوزہ فارسٹ کنزرویشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے افسران اورعلاقے کے عمائدین کا اجلاس وادی بمبوریت میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر سابق ناظم عبد المجید قریشی کو صدر منتحب کیا گیا جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  کے تعاون سے شروع ہورہا ہے جس کا بنیادی مقصد مقامی چلغوزے کی فصل میں بہتری لانا ہے اور لوگوں کو تربیت اور آگاہی دیناہے کہ چلغوزے کو کب اور کیسے اتارا جائے جس سے چلغوزے کی فصل بھی پکے گا اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

اس کے علاوہ جب چلغوزے کی جنگل کی حفاظت ہوگی تو مقامی لوگ اس سے ضرورت کے مطابق استفادہ بھی حاصل کریں گے۔

ایس ڈی ایف او عمیر نواز نے بتایا کہ اس پراجیکٹ اور آج کے اجلاس کا مقصدیہی ہے کہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ وقت سے پہلے چلغوزہ نہ اتارے جب یہ پک جائے تب اسے استعمال کرے جس سے چلغوزے کے کون کے اندر پھل بھی زیادہ ہوگا اور کچا بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ وقت سے پہلے ہر گز چلغوزے کے کون نہ اتارے اس کی پکنے کا انتظار کرے اور ضرورت کے مطابق ایک باقاعدہ نظام کے تحت اسے اتارے۔

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور ان کو گھر بیٹھے بھی باعزت روزگار ملے گا۔ مقامی لوگوں میں چلغوزہ اتارنے کے لیے  باقاعدہ سامان اور دیگر لوازمات بھی مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

اجلاس کے بعد محکمہ جنگلات کے ٹیم نے بمبوریت میں پہاڑی پر واقع چلغوزے کے جنگل کا دورہ کیا اور عملی طور پر اس کا معائنہ اور تجزیہ بھی کیا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button