اداکارہ ارمینا خان کا شادی کرنے کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک

اداکارہ ارمینا خان نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ منگیتر فیصل خان سے شادی کر رہی ہیں۔

ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نوید سنائی کہ وہ شادی کر رہی ہیں اور تیاریوں کے لیے پُرجوش ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شرمیلا تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ’ بتائیے کون شادی کر رہا ہے؟

بعدازاں ارمینا خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈنگ کلب سے عروسی لباس خرید لیا ہے اور وہ اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتیں۔

ارمینا خان نے واضح کیا کہ تصویر والا لباس ان کی شادی کا جوڑا نہیں ہے لیکن وہ اس وقت مختلف ملبوسات کو پہن کر دیکھ رہی تھیں اور خوشی سے پھولے نا سما رہی تھیں۔

انہوں نے اپنے عروسی لباس کے لیے ڈیزائنر ’کلیئر اک‘ کا خاص شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے منگیتر فیصل کے لیے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

ارمینا خان آخر میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جو ہمارے لیے خوش ہیں اور ان لوگوں کا بھی جو نفرت کرتے ہیں۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ وہ ان کے بارے میں باتیں بناتے رہیں کیونکہ یہ چیز انہیں جوڑے رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ارمینا خان مقبول ڈرامہ سیریل ‘رسم دنیا’ اور ‘محبت اب نہیں ہو گی’ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستانی فلموں ‘بن روئے’ اور ‘جانان’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button