عابد علی زندہ ہیں، بیٹیوں نے انکی موت کی خبرکی تردید کردی

 

معروف ٹی وی اداکار اور پروڈیوسر عابد علی گزشتہ دو ماہ سے شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکار کی بیٹیوں ایمان علی اور رحمہ علی نے سوشل میڈیا پر والد کی خراب صحت کے حوالے سے پوسٹ بھی جاری کی جبکہ مداحوں سے ان کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رحمہ علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے ان کے والد کو جواب دے دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئیں کہ عابد علی کا انتقال ہوگیا۔

جس کے فوری بعد یہ خبریں وائرل بھی ہوگئیں، تاہم ایمان علی اور رحمہ دونوں نے ان خبروں کو جھوٹی افواہیں ٹھہراتے ہوئے ایسی خبریں بنانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رحمہ علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘وہ زندہ ہیں الحمداللہ اور زندہ رہیں گے، ہسپتال میں سو رہے ہیں، خدارا غلط خبریں نہ چلائیں، جب تک زندہ ہیں رہنے دیں’۔

خیال رہے کہ 67 سالہ عابد علی اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘مہندی’، ‘دیار دل’، ‘بنٹی آئی لو یو’، ‘رخصتی’ شامل ہیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button