نازیہ اقبال نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی

پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں نازیہ اقبال سابقہ شوہر جاوید فضا کے ساتھ بیٹھی اور یہ کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ نازیہ اقبال بقائم ہوش و حواس جاوید فضاء سے طلاق چاہتی ہیں کیونکہ ان کا جاوید فضا کے ساتھ مزید گزارہ نہیں ہو رہا۔

اس کے جواب میں جاوید فضاء کہتے ہیں کہ میں نازیہ اقبال کو طلاق نہیں دینا چاہتا تاہم یہ اپنی مرضی سے طلاق مانگ رہی ہیں۔

بعدازاں جاوید فضاء تین مرتبہ نازیہ اقبال کو پوچھتے ہیں کہ آیا وہ واقعی طلاق چاہتی ہیں جس پر نازیہ اقبال اثبات میں سر ہلاتی ہیں۔ اس کے بعد جاوید فضاء تین مرتبہ انہیں طلاق دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نازیہ اقبال رنجیدہ جبکہ ان کے سابقہ شوہر بظاہر برہم نظر آتے ہیں، دونوں میاں بیوی کے درمیان وجہ طلاق کیا بنی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا بہرحال دونوں کے درمیان 14 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ نازیہ اقبال نے 2005 میں جاوید فضا سے شادی کی تھی جو بنیادی طور پر افغانی اور پشتو فنکار ہیں، دونوں ابھی حال ہی میں پاکستان سے برطانیہ شفٹ ہوئے تھے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button