وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، بہترین مختصر فلم ایوارڈ پاکستانی ‘ڈارلنگ’ کے نام

پاکستانی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہتر مختصر فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ڈارلنگ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شانی اور ایک مخنث خاتون الینا کی دوستی پر مبنی فلم ہےجس کا ورلڈ پریمیئر وینس فلم فیسٹیول میں ہوا۔

فلم میں الینا کا کردار الینا خان نے ادا کیا جو کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک مخنث خاتون ہیں، فلم کی ہدایات 28 سالہ صائم صدیق نے دیں جو کہ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت کولمبیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب ایک پاکستانی فلم کی سکریننگ وینس فلم فیسٹیول میں ہوئی اور وہ ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہی، یہی نہیں بلکہ ڈارلنگ 3 بڑے فلمی فیسٹیول یعنی کانز، برلن اور وینس میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

خیال رہے کہ وینس فلم فیسٹیول کو فلمی دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹیول قرار دیا جاتا ہے اور ڈارلنگ کو بیسٹ شارٹ فلم کا Orizzonti ایوارڈ دیا گیا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button