شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

 

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں پاک آرمی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک آرمی نے خفیہ اطلاع ملنے پرعلاقے بی چی کسکئ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں جھڑپ کے دوران 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ پاک آرمی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو شمالی وزیرِستان میں پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے سیکیورٹی اہکاروں پر افغانستان سرحد سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ افغانستان کے علاقے گردیز سے کیا گیا تھا اور شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ، سپاہی علی رضا سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل تھے۔

 

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button