اگر آپ سافٹ ڈرنک کے شوقین ہیں تو اپنے شوق کو لگام دیجیے

اگر آپ سوڈا واٹر یعنی سافٹ ڈرنک کے شوقین ہیں تو اپنے شوق کو لگام دیجیے کیونکہ اس سے آپ کی جلد موت واقع ہو سکتی ہے۔

یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ دعوی یا انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔

ایک موقر امریکی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ کبھی کبھار کولڈ ڈرنک نہ پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ دو یا دو سے زیادہ بوتل کولڈ ڈرنک پینے والے لوگوں کی اوسط عمر مہینے میں ایک سے دو بار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں 16 سال تک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان میں ناگہانی موت واقع ہونے کا خطرہ بھی غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ ’’شوگر فری‘‘ یا ’’ڈائٹ‘‘ اور شکر والی کولڈ ڈرنک دونوں کے اثرات میں بہت زیادہ فرق نہیں دیکھا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اس کی وجہ شکر نہیں بلکہ وہ دوسرے اجزاء ہیں جو کولڈ ڈرنک کی تیاری میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں البتہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طویل عرصے تک زیادہ کولڈ ڈرنک پینے والے لوگ کولون کینسر اور پارکنسن کے علاوہ مختلف دماغی امراض کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دل اور شریانوں کی کوئی بیماری کولڈ ڈرنک کے عادی افراد کی جان لے سکتی ہے جبکہ وہ پیٹ کی کسی جان لیوا بیماری کا شکار بھی بن سکتے ہیں یعنی کسی بھی طبّی وجہ سے ان کی ناگہانی موت کے امکانات کولڈ ڈرنک نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں واقعی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button