فرمان کسکر کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننا چاہیں گے؟

 

خالدہ نیاز

،،شاعری میرے دماغ میں خود آتی ہے، جب شاعری دماغ میں آتی ہے تو میں اس کو لکھ لیتا ہوں، پھر اپنے استاد کو دکھا دیتا ہوں اور اس کے بعد شائقین کو سنا دیتا ہوں،،

ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا سٹار اور انوکھے شاعر فرمان کسکر نے ٹی این این کے ساتھ خصوصی اںٹرویو کے دوران کیا۔

اپنے خاندان کے حوالے سے فرمان کسکر نے ٹی این این کو بتایا کہ اس سمیت انکے چھ بہن بھائی ہے اور بہن بھائیوں میں اسکا دوسرا نمبر ہے۔

اپنی تعلیم کے حوالے سے فرمان کسکر نے کہا کہ،، میں نے ابھی ساتویں جماعت کا امتحان دیا اور کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہوں،،

فرمان کسکر نے کہا کہ صوابی کے علاقے ترکئی کمرگئی سے تعلق رکھتا ہے اور انکا والد ریاض علی ڈیپو میں تمباکو کا کام کرتا ہے۔

فرمان کسکر کیسے مشہور ہوا اور کس نے اسکی ویڈیو اپ لوڈ کی اس حوالے سے فرمان کسکر کا کہنا تھا کہ،، میرے ایک دوست سومدین نے میری شاعری کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے میری شاعری کو بہت پسند کیا، جب مجھے پتہ چلا کہ میں سوشل میڈیا پرمشہور ہوگیا ہوں تو خوشی سے میرا دل باغ باغ ہوگیا، اپنے ملک میں تو میں مشہور اب میں چاہتا ہوں کہ باہر کے ملکوں میں بھی مشہور ہوجاؤں،،

فرمان کسکر نے بتایا کہ وہ پچھلے پانچ مہینوں سے شاعری کررہا ہے اور انکی شاعری کا مقصد لوگوں کے چہروں پرخوشی بکھیرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں مسافر بھائیوں کو بھی خوش دیکھنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے میں ان سے مل سکوں۔

فرمان کسکرنے ٹی این این سے بات چیت کے دوران کہا کہ صوبیا کیف انکی پسندیدہ گلوکارہ ہے اور دن میں کئی بار انکے گانے سنتا ہے۔ ،، میں بہت کم سوتا ہوں کیونکہ ایک طرف تو پروگراموں میں مصروف ہوتا ہوں تو دوسری طرف شاعری کرتا ہوں،،

فرمان کسکر کا کہنا تھا کہ مشہور ہونے سے پہلے وہ سکول جاتا تھا اور گاؤں میں وقت گزارتا تھا لیکن اب میں بہت مصروف ہوتا ہوں، ملنے کے لئے لوگ آتے ہیں۔

،، میرے ماں باپ بھی خوش ہیں کہ میں مشہورہوگیا ہوں اور جب وہ خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں، میں پوری دنیا گھومنا چاہتا ہوں،،

فرمان کسکر نے کہا کہ اپنی شاعری کو وہ بہت جلد ایک کتاب کی شکل دیں گے اور اس کتاب کا نام ہوگا ظالمی۔ فلموں کے گانوں کے لئے شاعری لکھنے کے حوالے سے فرمان نے کہا،، میں فلموں میں نہیں گانا چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ اپنی صوابی کے لئے شاعری لکھنا چاہتا ہوں اور لوگوں کو اپنی شاعری کے ذریعے خوش کرنا چاہتا ہوں،،

فرمان کسکر کے مطابق انکی بہت خواہش ہے کہ وہ عمرہ پر جاسکیں اور وہ جگہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ مسافر بھائیوں کے ساتھ بھی مل سکیں لیکن انکے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ وہ وہاں جاسکیں۔

فرمان کسکر وقتا فوقتا اپنی شاعری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئرکرتا ہے اور انکے بہت سارے فینز ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی جو انکی شاعری کو پسند نہیں کرتے ایسے لوگوں کو فرمان کسکر نے ہیغام دیا ہے کہ جن کو فرمان کسکر کی شاعری پسند نہیں آتی وہ انکی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیا کردیں۔

Show More
Back to top button