نوشہرہ: دکانداروں کو 7 دنوں کے اندر پلاسٹک بیگز تلف کرنے کا حکم

 

نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نےمضر صحت پلاسٹک شاپنگ بیگزکا استعمال روکنے کیلئے خصوصی حکم نامہ جاری کردیا۔

خصوصی حکم نامے کے تحت تمام شاپنگ مالز، بیکرز، میڈیکل سٹورز اور دکاندار حضرات 7 دن کے اندر اندر مضر صحت پولیتھین بیگز کا سٹاک تلف کرنے اور متبادل کے طور پر ماحول دوست بائیو ڈیگریڈ ایبل بیگز کا استعمال یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔

حکمنامے کے مطابق پولیتھین بیگز مضر صحت ہے اور کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیتھین بیگز ماحول پر بدنما داغ  اور آبی حیات کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button