خیبرپختونخوا پولیس میں ضم قبائلی اضلاع کے اہلکاروں کی تربیت کا آغاز

خیبرپختونخوا پولیس نے ضم شدہ اضلاع کی پولیس کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا اور ابتدائی مرحلے میں کرم ڈسٹرکٹ کے 25 پولیس محرران کی پیشہ ورانہ تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ضلع ہنگو میں تربیتی کورسز کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے پولیس اہلکاروں کو لیکچر دے کر کیا۔

احسان اللہ خان نے اہلکاروں کو تربیتی کورس میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کے لیے پیشہ ورانہ تربیت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کے بعد وہ اپنے ضلع میں عوامی توقعات اور محکمے کی گائیڈ لائن کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے اور یہ کہ قبائلی ضلع کے پولیس اہکاروں کی تربیت کے لیے ضلع ہنگو کی پولیس کا انتخاب ہمارے لیے قابل آفرین ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق اہلکاروں کو باقاعدہ تربیتی کورس دیا گیا ہے جس کے متعلق ضلع ہنگو کی پولیس کے تجربہ کار اور ماہر افسران باقاعدہ لیکچرز دیا کریں گے، اس ضمن میں ٹائم ٹیبل اور دیگر سیٹ اپ کو بھی واضح کیا گیا ہے جبکہ کورس کی تکمیل کے بعد ان کا امتحانلیا جائے گا جس کا باقاعدہ رزلٹ اور سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button