کے پی فوڈ کا رمضان کریک ڈاؤن جاری، 50 ہزار لیٹر جعلی مشروبات تلف

کے پی فوڈ اتھارٹی نےعلی الصبح  کارروائی کرتے ہوئے اچینی کے علاقے میں گھر کے اندر واقع جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 30 ہزار لیٹر جعلی و مضر صحت مشروب کو تلف کردیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق اطلاع ملنے پر نوشہرہ کے علاقے پیپر مل میں بھی اس نوعیت کی ایک کارروائی کی گئی اور بیس ہزار لیٹر جعلی مشروبات کو تلف کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر واقع فیکٹری سے مشینری بھی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کئے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق رمضان کریک ڈاؤن میں اب تک چودہ یونٹس کو سیل کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے مشکور ہیں کہ جعلی و ملاوٹی فیکٹریوں بارے معلومات فراہم کرکے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو کامیاب بناتے ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل ریاض محسود کا کہنا تھا کہ جعلی مشروبات کا روزگار بہت عام تھا لیکن فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں سے اب مضافاتی علاقوں اور گھروں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں واقع پروڈکشن یونٹس ملاوٹ کا گڑھ ہیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button