آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں مطلع ابرآلود رہنے اور مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئے جن میں کاکول میں 16 ملی میٹر، کوہستان میں 15، بالال کوٹ میں 13، مالم جبہ میں 9، سیدو شریف میں سات، پاراچنار میں 6 اور چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گزشتہ روز ہلکی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے آئندہ چند روز تک صوبہ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں جس کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button