نوشہرہ، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مالک مکان، بونیر میں معمولی تکرار پر ایک شخص قتل

نوشہرہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مالک مکان کو قتل کر دیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ مغلکی میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران شدید مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مالک مکان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مصری بانڈہ جہانگیرہ روڈ کو بند کردیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ٹی این این نمائندے کے مطابق مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا جبکہ ڈکیتی کی دفعہ کو گول کردیا گیا۔

دوسری جانب بونیر کے برکلے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم کو ایک گھنٹہ کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تکرار کا شاخسانہ تھا۔

Show More
Back to top button