مردان، بد عنوانی اور ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب چار پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

مردان پولیس میں بد عنوانی اور ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب چار  اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

مردان پولیس ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے واضح احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔

نوکری سے برخاست ہونے والوں میں اے ایس آئی زبیر خان، ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عرفان اور کانسٹیبل عبد اللہ شامل ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔

ڈی پی او مردان کے مطابق اپنی فرائض منصبی محکمانہ قوائد و ضوابط اور احسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

Show More
Back to top button