خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ 18 جون کو پیش ہونے کا امکان

 

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 20ـ2019 کے لیے بجٹ حجم 800 ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی دہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 209 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7 ارب 19 کروڑ90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق کی نقش قدم پرچلتے ہوئے صوبائی وزراء کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 19 تک افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 13 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ قبائلی اضلاع کا اے ڈی پی چار ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے شعبہ تعلیم کا کل بجٹ تقریبا ایک کھرب 80 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے جس میں 20 ارب روپے قبائلی اضلاع کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 18 جون کو پیش ہونے کا امکان ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button