چترال: لاپتہ نوجوان کی لاش برساتی نالے سے برآمد

 

چترال کے علاقے آیون سے چار دن پہلے لاپتہ ہونے نوجوان کی لاش کیسو میں برساتی نالے سے برآمد ہوگئی۔ ایس ایچ او تھانہ آیون کے مطابق  چند دن پہلے ایون سے ذاکر احمد ولد میاں گل  لاپتہ ہوگئے تھے ۔

ان کے والد کے مطابق ذاکر احمد کیسو گاؤں میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں عید کے دنوں گیا تھا مگر گھر واپس نہیں لوٹا ان کی تلاش جاری رکھی گئی تاہم اس کی لاش  کیسو گاؤں میں ایک برساتی نالے سے برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاش کافی خراب ہوچکی تھی اور پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

متوفی کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں پوسٹ مارٹم کی گئی جسے بعد ازاں آیون گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پولیس نے ابھی تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی مگر تفتیش شروع کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی جن پر بعد ازاں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button