13 اگست کو جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد کا اعلان

یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 13 اگست کو حیات آباد میں منعقد ہوگی۔

پشاور میں جشن آزادی کو انتہائی جوش وجذبے سے منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورننمنٹ، پی ڈی اے اور ڈی ایس او پشاور کے تعاون سے حیات آباد میں 13 اگست کو شام گرینڈ کار ریلی منعقد کی جائے گی۔

ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق اماضی کی طرح امسال بھی آتش بازی کے مظاہرے و  دیگر شعبوں کے علاوہ کھیل کے پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔

کار ریلی 13 اگست کو شام پانچ بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو گی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد و شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جعفر شاہ کا کہنا تھا کہ ریلی میں شریک کاروں کو بہترین انداز سے سجایا جائے گا اور بہترین سجاوٹ پر انعامات دیے جائینگے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور علی محمد اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان سمیت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے حکام شریک ہونگے جو کار ریلی کے شرکاء میں کیش انعامات تقسیم کرینگے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button