مردان: 12 سالہ بچی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

 

مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں 12 سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بٹگرام نہر کے قریب 12سالہ بچی سونیا گل ولد عظیم باچہ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا جس کی لاش گھر کے پاس ویران جگہ پر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

لواحقین کے مطابق بچی جمعے کی شام کو اچانک غائب ہوگئی تھی پتہ کرنے پر چند گھنٹوں بعد گھر کے ساتھ ویران جگہ میں ملی جہاں نامعلوم ملزمان نے اس کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا تھا اور بچی کے گلے میں رسی پڑی ہوئی تھی۔

اطلاع ملنے پرریسکیو1122میڈیکل ٹیم نے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول بچی کی والدہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے اپنی ہمسایہ وصیت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی بچی کو قتل کیا ہے جس کے بعد پولیس اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button