خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش 131 ملی میٹر مالم جبکہ، مردان میں 59 ملی میٹر، بالا کوٹ میں 50، بنوں میں 31، سیدو شریف میں 30، کاکول میں 27 اور دیراپر میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Show More
Back to top button