کوہستان، ٹریفک حادثے میں بچے سمیت چھ افراد جاں بحق

گلگت سے لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ جانے والی گاڑی ضلع کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر گہری کھائی میں جاگری جس ے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہستان پولیس کے مطابق جانچیل کے مقام پر پیش آنے والا حادثہ تیزرفتاری اور شاہراہ قراقرم پر تیش بارش کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن کا نتیجہ تھا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کا آغاز کردیا، جاں بحق افراد کو لوئر کوہستان کے تحصیل  ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا جہاں سے میتیں آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئیں۔

کوہستان پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ثمرباغ سے ہے جو گلگت میں کاروبار کرتے اور اب عید پر اپنے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button