مردان میں طوفانی بارشوں سے نالوں و نہروں میں طغیانی، 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

حالیہ بارشوں کی وجہ سے مردان کے کلپانی نالے سمیت دیگر نہروں میں طغیانی کے باعث پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا جبکہ 3 افراد بھی پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 مردان کے ترجمان کے مطابق کاٹلنگ چھڑچوڑ نہر میں خان ولی اور نرشک نہر میں قاسم نامی جوان مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ڈوب گئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں اور ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈانگ بابا کے قریب کلپانی میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے 33 سالہ جمیل ڈوب گیا جس کی تلاش میں ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم مصروف عمل ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈاگئی کوچی آباد، حاجی کورونہ بغدادہ، تخت بھائی، سنگ مرمر، کاٹلنگ، رستم اور دیگر مقامات میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مطابق مشینری کے ذریعے گھروں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایک چوبیس سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق شلوبر قبیلے سے تعلق رکھنے والے جاوید خان ولد قیوم خان نے خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button