خیبرپختونخوا کے بعض قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع مہمند، باجوڑ اور خیبر کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحٰی مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قبائلی ضلع خیبر میں تحصیل باڑہ کے علاقے کھجوری (قمبر خیل) میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی گئی۔

واضح رہے کہ علاقہ کھجوری تحصیل باڑہ میں واقع ہے جہاں کے لوگ عموماً ہر سال سعودی عرب کیساتھ عید مناتے ہیں۔

اسی طرح باجوڑ کے ناوی ڈنڈ، صدیق آباد اور واڑہ ماموند کے علاوہ ضلع مہمند میں یکہ غونڈ اور پڑانگ غار کے علاوہ تمام علاقوں جبکہ ضلع شب قدر کے بعض علاقوں خواجہ وس، مٹہ مغل خی اور منڈا میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، ان علاقوں میں عوام کی اکثریت ہر سال سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھتے اور عیدین مناتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہیں اور بڑے اجتماعات حرمین شریفین میں ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز اور سنت ابراہیمی ادا کی۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں عید الاضحٰی کل بروز پیر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔عید گاہوں،مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہون گے جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پشاور کی مختلف مساجد میں عید الاضحٰی کی نماز کے اوقات

مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر مولانا محمد اسماعیل کی امامت میں 7:15 پر جبکہ تاریخی مسجد مہابت خان میں مولانا طیب قریشی کی امامت میں 7 بجے نمازعید ادا ہو گی۔

سنہری مسجد پشاور میں صدر قاری انور بیگ کی امامت میں 8 بجے، جامع مسجد قبا گلبہار نمبر تین مولانا عارف کی امامت میں 6:30 بجے، جامع مسجد سول کالونی ورسک روڈ کبابیان 7 بجے اور جامع مسجد ڈاکٹر کالونی ایل آر ایچ میں 7 بجے عید نماز ادا ہو گی۔

پشاور کی جامع مسجد خزانہ بالا چارسدہ روڈ ، جامع مسجد ظفریہ گاؤں ککڑ، جامع مسجد سفید پٹواریان اور جامع مسجد بلال پٹواریان میں عید نماز 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button