وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے، ان کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے، تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ تمام عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، طورخم 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارت کو فروغ ملے گا، بارڈر کھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان اور پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان میں غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی۔

محمود خان نے کہا سرحد کے دونوں اطراف میں ایک ہی لوگ آباد ہیں، افغانی دوسرے ممالک میں جانے کے بجائے یہاں آئیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button