مرغا مرغی پیکج، وفاق کی صوبے کو 54کروڑ سے زائد رقم دینے کی یقین دہانی

خیبرپختونخوا میں مرغا مرغی پیکج کے لئے وفاق نے صوبے کو 54کروڑ سے زائد کی رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزیراعظم سکیم کے تحت مرغا مرغی پیکج آئندہ مہینے سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت غرباء اور بیوائوں کو مرغا اور مرغیاں دی جائیں گی، ایک مرغا اور تین مرغیاں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے اس منصوبے کو حتمی شکل دی ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے ذ رائع کے مطابق اس منصوبے کو پہلے مرحلے میں پشاور سمیت صوبے کے 12اضلاع میں شروع کیا جائے گا اور بعدازاں اس کادائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت اس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو 54کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کریگی، اعلیٰ نسل کے مرغا مرغی پیکج کے تحت سردیوں میں انڈے دینے کے باعث غربت کا خاتمہ ہو گا، اعلیٰ ترین نسل کے مرغا مرغی کا چنائو بھی کیا گیا ہے.

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button