درہ آدم خیل میں مقامی لوگوں نے چیتے کو کیوں مارڈالا؟

 

درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مارڈالا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق چیتا نظام پورکی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل آبادی کی طرف آیا تھا جس نے درہ آدم خیل میں کافی خوف ہراس پھیلارکھا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق چیتا درہ آدم خیل میں گزشتہ دو ہفتوں سے کئی جانوروں اورمویشیوں کونقصان پہنچا چکا ہے جس کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا۔

مقامی عمائدین کے مطابق چیتے کی لمبائی چار فٹ 10 انچ جبکہ قد ڈھائی فٹ ہے۔

مارنے کے بعد مقامی باشندوں نے چیتے کو گاڑی میں ڈال کرپورے گاوں میں گھمایا اور اس کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button