لکی مروت، پائندہ مچن خیل کا واحد گرلز پرائمری سکول مسائل سے دوچار

لکی مروت کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پائندہ مچن خیل میں عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے جس کی وجہ سے طالبات کو شدید قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق علاقے کا واحد گرلز پرائمری سکول ہے جس میں 100سے زائد طالبات کیلئے صرف ایک استانی تعینات ہے، دوکمروں پر مشتمل سکول میں کوئی پنکھا تک موجود نہیں صرف ایک پنکھا استانی کیلئے موجود ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم طالبات تپتی دھوپ میں فرش پر بیٹھنے پرمجبور ہیں کیونکہ سکول میں ٹاٹ تک موجود نہیں، دونوں کمروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، سبمرسیبل مشین خراب ہونے سے پانی کی مشکلات کا سامنا ہے، سکول چوکیدار صفائی اور حفاظت کے ساتھ ساتھ پودوں کیلئے دور سے پانی لانے پر مجبور ہے۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں چوکیدار کا کہنا تھا کہ میں نے افسران کو کہا ہے کہ جب بھی سکول آئیں مجھے سکول میں حاضر پائیں گے اور پورے سرکل میں میرے سکول جیسا صاف ستھرا سکول نہیں ملے گا، اب سہولیات اور استانیوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button