پشاور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ستمبر کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سمیت شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ، سوات، بٹگرام، تخت بھائی، لوئر دیر، چکدرہ، ہنگو، باجوڑ، یار حسین، چترال اور قبائلی ضلع خیبر میں زلزلہ پیش آیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اور راولاکوٹ کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلزے کی شدت 5.2 اور گہرائی 251 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button