پشتو گلوکارہ ثنا کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار

 

سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ثناء کے قتل میں ملوث بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قاسم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے بتایا کہ ملزم سے اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ ثناء کو 30 اگست 2019 کو بھائی نے بنڑ کے علاقے میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی کہ گلوکارہ کو کیوں قتل کیا گیا تاہم واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں ایک اور گلوکارہ قتل

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک کئی خواتین گلوکاروں اور اداروں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ 7مئی 2019 کو بھی سوات میں مقامی گلوکارہ مینہ کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے بنڑ میں پشتو کی مقامی گلوکارہ مینا کو اپنے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے پہلے 22 فروری 2019 کو بھی مردان میں پشتو سی ڈی  ڈراموں کی ایک اور خوبرو فنکارہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔

 

 

Show More
Back to top button