چارسدہ: پڑوسی کے گھرآنے پرتین افراد قتل

 

چارسدہ کے تحصیل تنگی میں پڑوسی کے گھرآنے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ مرزاڈھیر میں بیت اللہ نامی شخص کے گھر آنے والے شہزاد کیساتھ تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں بیت اللہ اور اس کی بھابی اور پڑوسی شہزاد جانبحق ہوگئے۔

بیت اللہ کو شہزاد نام شخص کے گھر آنے پر اعتراض تھا جسکے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے باعث بیت اللہ اسکی بھابی اور پڑوسی شہزاد جاں ہوئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔

Show More
Back to top button