5 منٹ تاخیر سے آنے پرہیڈ مسٹریس نے سکول سے باہرنکال دیا، طالبات کا احتجاج

 

لوئردیر میں ہیڈ مسٹریس نے طالبات کو تاخیر سے آنے پر سکول سے باہر نکال دیا جس کے خلاف طالبات نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کی چند طالبات آج بروز منگل سکول تاخیر سے آئی جن کو ہیڈ مسٹریس نے سزا کے طور پر سکول سے باہر نکال دیا جس کے بعد طالبات نے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران طالبات نے موقف اختیار کیا کہ وہ صبح سات بجکر35منٹ پر سکول میں صرف پانچ منٹ کی تاخیر سے پہنچی جس پر سکول کے چوکیداراور ہیڈ مسٹریس مسماۃ (ن) نے دھکے دیکر سکول سے نکال باہر کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ خود مذکورہ سکول کی استانیاں اپنی مرضی سے لیٹ آتی ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن جب طالبات پانچ منٹ تاخیر سے اتی ہے تو وہ ان کو سکول سے نکال دیا جاتا ہے۔

بعد میں اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخواتین شاہین بیگم بھی تیمرگرہ پریس کلب پہنچ گئی انھوں نے متاثرہ طالبات کو یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے انکوائری کرے گی، سکول کے بائیو میٹرک سسٹم کو بھی چیک کیا جائیگا اور جو بھی قصور وار ٹہرا ان کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جائیگی جس پر سکول کی طالبات نے احتجاج ختم کردیا۔

Show More
Back to top button