ٹانک، کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی

ٹانک کے نواحی گاؤں گرنی شیخ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 6 سالہ محمد جاں بحق جبکہ دو سگی بہنوں سمیت چار بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے نواحی گاؤں گرنی شیخ میں بکریاں چرانے والے مقامی بچوں کو کھیتوں سے کھلونا نما چیز ملی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے,  شام کے وقت بچے اس کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ محمد ولد نصیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بہنیں شیرین جانہ اور نوشین بی بی ولد عیسیٰ خان, 10 سالہ سفیان ولد عمران اور مینا بی بی ولد فضل الرحمن زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوشین بی بی اور سفیان کو تشویشناک حالت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

Show More
Back to top button