بونیر، ناکہ بندی کے دوران جعلی فوجی کپتان گرفتار

بونیر میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران آرمی کے ایک جعلی کپتان کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے سلسلے میں کڑاکڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دوران چیکنگ ایک گاڑی روکی گئی جسے شانگلہ کا رہائشی عمران علی ولد صدر چلا رہا تھا، استفسار پر جس نے اپنے آپ کو آرمی کیپٹن ظاہر کیا اور سروس کارڈ پیش دکھایا جو بعد از ویریفیکیشن جعلی ثابت ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاشی پر اس سے ایک پستول 30 بور بمعہ 12 عدد کارتوس بر آمد ہوا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button