کپتان کا اگست میں دھرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کے خلاف 7 اگست سے ملک بھر میں تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز پارٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کا کہناتھاکہ دھرنا دینے سے قبل عوام میں آگاہی مہم چلائی جائیگی جبکہ 25 جولائی کو نیب کے سامنے دھرنا دیا جائےگا۔ عمران خان نے کہاکہ نیب پانامہ لیکس کے بعد شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی‘ اگرآج نواز شریف کا احتساب نہیں کیا گیا تو کبھی نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پارٹی کے 30 لاکھ رجسٹرڈ ممبران سے 100، 100 روپے چندہ اکٹھا کیا جائےگا۔ملک میں جمہوریت کےلئے تحریک انصاف بیس سال سے جدوجہد کررہی ہے۔ اگر ملک میں مارشل لائ نافذ ہوا تو سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کا ہوگا۔

Show More
Back to top button