لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت 3 شدت پسندوں کی لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت تین شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشیں آج صبح شاہ کس لیویزسنٹرسے ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ مرنے والے شدت پسندوں میں لشکر اسلام کا اہم کمانڈر کچکول بھی شامل ہے جس کا تعلق شلوبر قوم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق باقی دو شدت پسندوں کا تعلق بر قمبر خیل سے ہے۔ تینوں افراد کی لاشیں ورثائ کے حوالے  کردی گئیں ہیں۔

Show More
Back to top button