کسٹم ایکٹ کےخلاف اے این پی دیر لوئر کا احتجاجی مظاہرہ

 دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی صورت میں مستعفی ہونے کی دھمکی دید ہے۔ اس حوالے سے اے این پی اور دیر لوئر کے ٹرانسپورٹروں نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خظاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا کہناتھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے شدت پسندی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں جبکہ قدرتی آفات کی وجہ سے بھی ملاکنڈ کے عوام کو کافی نقصان پہنچا ہے اسلئے یہاں کے عوام پرٹیکس کا بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم کے ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Show More
Back to top button