دیر اپر میں 2 شدت پسند مارے گئے

دیر اپر میں سکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز واڑی تحصیل کے علاقہ رودرہ باتن میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پرفائرنگ شروع کردی جس پر جواب فائرنگ میں نیاز محمد نامی کمانڈر اور حضرت علی مارے گئے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق 19 سالہ امتیاز گزشتہ روز ملک دین خیل مسجد کے قریب کھیتوں میں جارہا تھا کہ اس دوران پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے نوجوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو بارودی مواد سے پاک کیا جائے اور اس کے علاج کےلئے اقدامات اٹھائے جائے۔

Show More
Back to top button