کشمیرانتخابات: ن لیگ جیت گئی

پاکستان مسلم لیگ ن نے کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں میں سے 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیپلزپارٹی 3 نشستیں جیتنے کے بعد دوسرے اور تحریک انصاف دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل نے کی۔ کامیابی حاصل کرنے پر عمران خان نےاپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے ن لیگ کو مبارک باد دی ہے۔ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے انتخابات حسب روایت اسلام آباد میں برسر اقتدار جماعتوں نے جیت لئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب نے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتےہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کےلئے بھاری رقم استعمال ہوئی ہے۔ انتخابات دسویں مرتبہ کمشیر کے دس اضلاع میں منعقد کرائے گئے ہیں جس یں 26 سیاسی جماعتوں کے 423 امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران 27 لاکھ افراد نے اپنی رائے استعمال کی ہے جس میں پاکستان کے چارصوبوں سے میں بھی کشمیریوں کےلئے پولینگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

Show More
Back to top button