خیبر ایجنسی کے مشران کا ٹراسپورٹروں کو پاس جاری کرنے کا مطالبہ

خیبرایجنسی کے قبائلیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں روزگار کرنے والے افراد اور ٹرانسپورٹروں کو طور ختم تک آنے جانے کےلئے پاس جاری کئے جائیں۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز لنڈی کوتل پریس کلب میں خیبر ایجنسی کے عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایجنسی کے مختلف علاقوں کے مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک  دیار خان کا کہناتھاکہ فاٹا ک عوام نے ملک کےلئے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں اور قبائلی ملکی مفاد میں بنی پالیسیوں کی پابندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارڈ کے دونوں اطراف کے حکومتوں کو چاہئے کہ وہ تلخی کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ اس سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دونوں ممالک کے اچھا تعلقات جاہتے ہیں۔

Show More
Back to top button