سائیں کو ہٹانے کا فیصلہ۔۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جگہ دوسرے وزیراعلیٰ لانے اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ دوبئی میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ سابق صدر آصف زرداری اور دیگر پارٹی کاکنوں نے شرکت کی۔ پارٹی ترجمان فرحت اللہ کے مطابق اجلاس مین قائم علی شاہ کو ہٹانے سمیت کابینہ میں رد و بدل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پارٹی اراکین کو رینجرز کو اختیارات دینے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں رینجر مزید ایک سال سندھ میں قیام کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ قائم علی شاہ گزشتہ 8 سال سے سندھ کے وزیراعلیٰ ہیں، ان کی جگہ سید مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے۔

Show More
Back to top button