کسٹم ایکٹ ختم: ملاکنڈ کے عوام میں خوشی کی لہر

ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے کسٹم ایکٹ کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔اسی خوشی میں شانگلہ‘ دہر اور سوات میں مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں اورریلیاں بھی نکالی گئیں۔ تیمر گرہ‘ بشام اور مینگورہ میں ہونے والے مختلف ریلیوں میں صوبائی اسمبلی کے اراکین ‘ بلدیاتی نمائندوں اور تاجروں کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی۔ شانگلہ بشام میں نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت رکن  صوبائی اسمبلی محمد رشاد نے کی۔ اس موقع پر عوام نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ کے خاتمے پرخوشی کا اظہار کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی رشاد خان نے ریلی شرکائ سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف انہوں نے صوبائی اسمبلی میں تحریک التو جمع کرائی تھی۔ اسی طرح کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لینے پر مینگورہ میں بھی آل پارٹیز کانفرنس کی ایکشن کمیٹی نے بھی جشن منایا اور احتجاجی تحریک کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں ایکشن کمیٹی کے ترجمان فضل الرحمن نونو نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکا فیصلہ واپس لینا عوام کی فتح ہے، ایکٹ کےخلاف مہم میں ملاکنڈ کی تمام سیاسی جماعتوں‘ تاجر برادری اورلوگوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور حکومت کو ایکٹ واپس لینے پرمجبور کیا۔

Show More
Back to top button