خاتون کو انٹرنیٹ پر تنگ کرنے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون کو تنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست  میں لے لیا ہے۔ ادارے کے سائبر کرائم ببرانچ کے مطابق سند کے علاقہ خیرپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عتیق نے شکایت کی تھی کہ ندیم نامی شخص انہیں تنگ کررہا ہے اور ان کی اہلیہ کی تصاویر شیئر کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس کے بدلے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم کا مطالبہ کررہاہے جس پر انسپیکٹر امجد علی کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مار ندیم کو گرفتار کرلیااور بلیک میلنگ میں استعمال  ہونے والی فیس بک آئی ڈی کا پاس ورلڈ بھی حاصل کرلیا۔ واضح  رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے انٹر نیٹ پر دھوکہ دہی اور جرائم کی روک تھام کےلئے قانون میں ترمیم کی ہے جس میں خواتین کو دھوکا دینے یا انہیں بدنام کرنے کے جرم میں ملوث ملزمان کو ایک سال قید اور  دس لاکھ روپے تک کا جرمانہ کیاجائےگا۔

Show More
Back to top button