وزیراعظم کا سعودیعرب میں بیروززگار پاکستانیوں کیلئے 50 کروڑ امدادی رقم کا اعلان

سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے کے  بعد پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس پر فوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سعودی عرب میں بے روزگار پاکستانیوں کیلئے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بہان کے مطابق اس سعودی عرب میں دس ہزار تک پاکستانی مختلف کمپنیاں بند وہنے کی وجہ سے بے روزگار بیٹھے ہیں جن کے پاسپورٹ سعودی کفیلوں کے پاس ہیں جس کی وجہ سے وہ فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ان گھرانوں کی کوائف اکٹھی کرکے ان میں 50 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم کئے جائیں۔

  سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ کھانے کا مسئلہ پچھلے کچھ دن سے تھا جو ہم نے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے حل کیا اور آگے بھی ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہم ان کے مسائل حل کریں گے ۔ سعودی عرب میں اقتصادی بدحالی کے باعث اس ملک میں کام کرنے والے غیرملکی محنت کشوں کو مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کی بنا پر ان کے کھانے پینے تک کے لالے پڑگئے ہیں

Show More
Back to top button