مدارس کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کو قانون کے دائر کار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاق المدارس‘ محکمہ اوقاف اوراس سلسلے  میں صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل ایپکس کمیٹی نے مشترکہ فورم  کی منظوری دیدی ہے۔ گزشتہ روز مذہبی امور کے وزیر حبیب الرحمن نے صوبائی اسمبلی میں بتایا کہ اس وقت صوبے میں چھ سو کے قریب مدارس موجود ہیں، قانون سازی کے بعد ان مدارس کو ملنے والی فنڈز کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائےگی اور ان مدارس کو بند کیا جائےگا جو حکومت کی جانب سے طے کردہ شرائط پر پورے نہ اترے۔ انہوں نے  کہا کہ ایپکس کمیتی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزارت قانون و صنعت نے مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More
Back to top button