جمرود میں تباہی کا منصوبہ ناکام

جشن آزادی کے موقع پرپشاور اور خیبر ایجنسی کو بڑی تباہی سے بچا لیاگیا،جمرود میں خاصہ دار فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5خودکش جیکٹس برآمدکر لئے ہیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی ضیاءالرحمن اور تحصیلدار عصمت اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں خاصہ دار فورس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا اور سرحد پار سے آنے والے چار مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار افراد کے قبضے سے پانچ خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک خودکش جیکٹ میں پانچ کلوگرام بارود استعمال کیا گیا ہے ان کے مطابق مبینہ دہشتگرد جشن آزاد ی کے موقع پر پشاور اور خیبر ایجنسی میںتحریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسکو ناکام بنا دیا گیاہے انہوں نے کہا کہ مبینہ دہشتگردوں کی سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

Show More
Back to top button