اصلاحاتی کمیٹی کی فاٹا کو ایگزیکٹیو کونسل کے تحت چلانے کی سفارش

فاٹا اصلاحات کےلئے قائم کردہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف کو علاقے کے ایگزیکٹیو کونسل کے تحت چلانے اور ترقیاتی ایمرجنیس نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے قبائلی عوام کی تعلیم و صحت کےلئے سالانہ ایک ارب روپے کی فراہمی کی تجویز بھی دی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم پانچ رکنی کمیٹی نے گزشتہ روز 500 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا ہے کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں متعارف کرائی جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمیٹی گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی تھی جس نے ساتوں ایجنسیوں کے عمائدین سے ملاقات کے بعد فاٹا اصلاحات کےلئے سفارش تیار کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی  جانب سے 14 اگست کو فاٹا اصلاحات کے اعلان کا امکان ہے۔

Show More
Back to top button