آزادی ٹرین پشاور پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی جانب سے خصوصی طور پر 14 اگست کےلئے تیارکیا گیا آزادی ٹرین پشاور پہنچ گیاہے۔ ٹرین میں چاروں صوبوں‘ کشمیر اور گلگت بلتستان کی تقافت کے رنگ دکھائے گئے ہیں اور شہدائ کی تصاویر بھی اویزاں تھیں۔ آزادی ٹرین دو بوگیوں میں پاک فوج کی جانب سے جدید اسلحہ‘ بکتر بند گاڑیاں‘ جنگی جہازوں اور ٹینکوں کے ماڈل رکھے گئے ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ پشاور پہنچنے پر وزیراعظم کے مشیر برائے انجینئر امیر مقام نے ٹرین میں موجود لوگوں کو خوش آمدید کہا۔

Show More
Back to top button