نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد ضروری ہے‘ راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدنہ  کرنے کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب متاثرہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی قیادت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اہداف حاصل کرنے کا بہترین نکتہ یہ ہے کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان پورا عمل درآمد نہ کیا جائےگا تب تک شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب کی کامیابیوں پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف طویل جنگ اختتام کے قریب ہے۔  اس وقت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بعض لوگوں کے بیانات کامیابیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Show More
Back to top button