افغانستان میں کریشن لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ باحفاظت بازیاب

افغانستان میں اسی مہینے کریش لینڈنگ کرنے والے ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر کا افغان طالبان کے زیر قبضہ چھ رکنی عملہ اپنی رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ عملے کی واپسی کی پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی ہے۔

پاکستانی دارالحکومت سے ہفتہ تیرہ اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے اس سرکاری ہیلی کاپٹر کو، جس میں ایک روسی شہری اور پانچ پاکستانیوں سمیت کل چھ افراد سوار تھے، چار اگست کو افغانستان میں ایک تکنیکی خرابی کے بعد اچانک کریش لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی۔

Show More
Back to top button