یوم آزادی کے موقع پر قومی ائیر لائن کی پریمئیر سروس کا آغاز

یوم آزادی کے روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے  پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کر دیا۔  پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گئی، اس سروس کے تحت لندن میں پی آئی اے کے مسافر پچیس کلو میٹر تک لیموزین میں مفت سفر کر سکیں گے۔

 قومی ایئر لائن کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا عزم لئے وزیر اعظم پی آئی اے پریمیئر سروس کے افتتاح کیلئے ایئر پورٹ پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے طیارے کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہیں اس نئی سروس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے افتتاح کے بعد پی آئی اے پریمیئر کی پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائنز کے سربراہان بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

Show More
Back to top button