اورکزئی ایجنسی کے متاثرین کی واپسی شروع

اورکزئی ایجنسی سےنقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ کے پانچ ٹی ڈی پیز قبائل کی واپسی 8 ستمبر شروع ہوگی۔ اورکزئی ایجنسی کی انتظامیہ کےمطابق واپسی کے اس مرحلے میں آخیل‘ ملاخیل اورعلی خیل قبیلوں کے دس ہزار گھرانے اپنے علاقوں کو واپس جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرین کےلئے شاحوخیل علاقے میں رجسٹریشن مرکز بنایاگیا ہے جہاں واپس جانےوالے ہر خاندان کو چھ ماہ کے راشن اور ٹرانسپورٹ کی مد میں دس ہزار روپپے دیئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے باڑہ میں بدامنی کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے پانچ قبیلوں کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جمعہ کے روز خیبر ہاوس پشاور میں ایک جرگے کے دوران اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارت خان نے کہا کہ شیڈول کے مطابق باڑہ کے ضیاالدین ذخہ خیل قبائل 8 ستمبر ‘ ستوری خیل 16‘ اکا خیل 21‘ آدم خیل اور کمر خیل قبائل کی واپسی 26 ستمبر سے شروع ہوگی جو سات اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ غیر رجسٹر گھرانوں کی رجسٹریشن آٹھ سے بارہ اکتوبر تک کی جائی گی ، اے  پی اے نے مزید کہاکہ واپس جانے والے خاندانوں کو رجسٹریشن کے بعد مفت رشن‘ ٹرانسپورٹ کےلئے 10 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کے ذریعے  25 ہزار روپے امدادی رقم دی جائے گی۔

Show More
Back to top button